بھارتی پولےس ٹیر گیس شل کو کھلونا سمجھکر نوہٹہ کا طالب علم ہاتھ کھو بیٹھا

 سرےنگر، مارچ۵، ۲۰۱۶: سرینگرنوہٹہ میں اس وقت ایک 14سالہ طالب علم اپنا ہاتھ کھو بیٹھا جب ایک بھارتی پولےس کا مظاہرےن پر استعمال کےا گےا ٹیر گیس شل ا±س کے ہاتھ میں پھٹ گیا۔اشک آور گولہ پھٹنے سے زخمی ہوئے طالب علم کو اگر چہ فوری طور ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں اس کا ہاتھ کاٹنا پڑا۔سنیچر کو نوہٹہ علاقہ میں محمد اقبال ساکن رعناواری نامی 14سالہ طالب علم اس وقت زخمی ہوا جب وہ گھر سے سکول جارہا تھا کہ اس دوران وہاں اس نے ایک ٹیر گیس شل پایا جو پھٹنے سے رہ گیا تھا۔شل کو کھلونا سمجھ کر جب محمد اقبال نے اسے ہاتھ میں لیا تو وہ اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں وہ بری طرح زخمی ہوا اور اسکے ہاتھ کا بیشتر حصہ وہیں گر پڑا۔زخمی طالب علم کو جواہر لال نہرو اسپتال رعناواری لے جایا گیا جہاں سے اسے نازک حالت میں بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال برزلہ ریفر کیا گیا جہاں مذکورہ طالب علم کا دائیں ہاتھ کاٹنا پڑا۔