بھارتی فوجی کی طرف سے اوڑی بارمولہ میںایک خاتون کی بے حرمتی ، سرینگر میںکشمیریوںکو ہراساں کیا اور املاک کو نقصان پہنچایا

 سرینگر03دسمبر / بھارتی فوجی نے ضلع بارہمولہ میں خاتون کی بے حرمتی کی ہے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیںایک بھارتی فوج کے حوالدار نے ضلع کے علاقے اوڑی میں ایک 36سالہ کشمیری خاتون کو دھمکایا اوراس کی بے حرمتی کی ہے۔ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق بھارتی فوج کی 173ٹریٹوریل آرمی سے تعلق رکھنے والے حوالدار پرویز حسین کو ایک مقامی خاتون کی طرف سے بے حرمتی کے خلاف درج کرائی گئی ایف آئی آر پر گرفتار کیاگیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ مزید تفتیش جاری ہے  بھارتی فوجیوںنے سرینگر شہر کے علاقے خانیار میں تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائی کے دوران نہتے شہریوںکو ہراساں اور خوفزدہ کیا اور ان کی املاک کو نقصان پہنچایا۔ مقامی لوگوںنے میڈیا کو بتایا ہے کہ فوجیوںنے اس دوران گھروں کی کھڑکیوںاورگاڑیوںکے شیشے توڑ دیے ۔ انہوںنے اس ظالمانہ کارروائی میں ملوث فوجی اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔بھارتی فوجیوںنے علاقے میں کشمیریوںکو ہراساں کیا اور انکی املاک کو نقصان پہنچایا

بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیںبھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک اہلکار نے ضلع کپواڑہ میں خودکشی کر لی ہے
 بی ایس ایف 118ویں بٹالین سے وابستہ اہلکار حوالدار بہا رندر سنگھ نے ضلع کے علاقے ٹنگڈار میں ڈیوٹی کے دوران اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کر لی ۔ حکام کے مطابق فوجی کی طرف سے اس انتہائی اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔ 
 اس دوران کیمپ میں افرا تفری مچ گئی۔مذکورہ اہلکار کے ساتھیو ں نے اگرچہ ا±سے خون میں لت پت ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔پولیس نے دفعہ 98اور 309کے تحت کیس درج کرلیا۔
جنوبی ضلع شوپیان میں تعینات ایک بھارتی فوجی اہلکار نے سروس رائفل سے خود پرگولی چلاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ زوروہ گاوں میں پیش آیا جہاں62ہیڈ کوارٹرس سے وابستہ چندر پال نامی فوجی اہلکارنے اپنی سروس رائفل کا استعمال کرکے خود کشی کی۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے اس بات کی تحقیقات شروع کی ہے کہ آیا مذکورہ فوجی اہلکارنے یہ انتہائی اقدام کیوں اور کس وجہ سے ا±ٹھایا-
پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ ا±نہوں نے راجوری کے گجر منڈی مارکیٹ میں سڑک کے کنارے ایک ہتھ گولہ بر آمد کیا۔
ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے گجر منڈی اور کھیورا کے درمیان سڑک کے کنارے ایک ہتھ گولہ برآمد کرلیا۔انہوں نے مزید کہا کہ گرینیڈ کو پویس نے اپنی تحویل میں لے لیکر پولیس سٹیشن راجور ی میں ایک کیس درج کیا۔اس ضمن میں علاقے میں تلاش آپریشن بڑے پیمانے پر شروع کی گئی ہے۔